وی پی این رجسٹریشن اور انٹرنیٹ مسائل پر چیرمین قائمہ کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(غلام مرتضی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیش کا اجلاس جمعرات 2 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سید امین الحق نے سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئی ٹی انڈسٹری اور عام صارفین کو درپیش انٹرنیٹ مسائل اور وی پی این کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب کیا ہے جبکہ اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان بل پر تفصیلی گفتگو بھی کی جائے گی۔ پی ٹی اے سے لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق جو تقریباً 4 برس وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن رہ چکے ہیں، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے متعلقہ وزارت اور اداروں کی کارکردگی پر بارہا اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان میں انٹرنیٹ سے جڑے مسلسل مسائل، وی پی این کے استعمال کی بندش سے متعلق اداروں کی کمزور توجیحات پیش کرنے اور ٹیلی کام سیکٹر کے فوری توجہ طلب مسائل حل نہ کیئے جانا شامل ہے۔ چیئرمین کمیٹی سید امین الحق واضح کر چکے ہیں کہ اس طرز عمل سے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کیلئے کیئے گئے اقدامات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں