وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ، بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ .وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم.وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرینا چوک کی خوبصورتی کے پلان کا جائزہ لیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری دی.وزیر داخلہ نے اس موقع 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات جاری کام پراطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب ہے. انہوں نے کہاکہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت.
وزیر داخلہ کا کہنا تھا ،اگرچہ منصوبے پر کام 10 روز کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائےگا. وزیر داخلہ محسن نقوی نےسرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا.وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لی.وزیر داخلہ محسن نقوی کی پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنےاور سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائےجانے کی تاکید۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پراجیکٹ کے اطراف پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے، درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں