‘اوئے کونسٹاس شاٹس نہیں لگ رہے کیا؟’ یشسوی جیسوال کی ویڈیو وائرل
میلبورن(نمائندہ خصوصی)بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کی آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کا ہندی میں مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے میلبرن ٹیسٹ میں ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جم کر پٹائی کی۔جسپریت بمراہ کے اوور میں کونسٹاس کی پٹائی دیکھ کر ویرات کوہلی جان بوجھ کر کونسٹاس سے ٹکرائے اور ان سے تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔گزشتہ روز آسٹریلوی اننگز کی شروعات ہوئی تو عثمان خواجہ ریڈی نہیں تھی بمراہ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ گیند کھیلو جو کونسٹاس کو برا لگ گیا اور انہوں نے بمراہ سے کچھ کہا جس پر دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور امپائر نے صلح کروائی.
Load/Hide Comments












