انگلینڈ کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا

(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا.
بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے 54.77 کی اوسط سے گیار میچز میں 493 رنز بنائے جن میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔انگلیںڈ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 22 فروری کو لاہور میں مدمقابل آئے گی اس کے چار روز بعد افغانستان سے میچ ہوگا اور پھر یکم مارچ کو کراچی میں انگلش ٹیم کا سامنا پروٹیز سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں