ایف آئی اے اکیڈمی میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے فرانزک کورس کا انعقاد۔ایف آئی اے افسران/اہلکاروں نے شرکت کی

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)ایف آئی اے اکیڈمی میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے فرانزک کورس کا انعقادکیا گیا. اس کورس میں 60 ایف آئی اے افسران/اہلکاروں نے شرکت کی.تربیتی کورس کے شرکاء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل تھے. برطانوی ہائی کمیشن کے ماہر انسٹرکٹرز نے شرکاء کو تربیت فراہم کی.شرکاء کو جرائم کے مناظر سے فرانزک شواہد اکٹھا کرنے، محفوظ رکھنے اور تجزیہ کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔
2 روزہ تربیتی کورس 4 بیچز پر مشتمل تھا.11 فروری سے 20 فروری 2025 تک جاری رہنے والا کورس مرحلہ وار مکمل کیا گیا۔ماہرین نے جدید تکنیکوں کے ذریعے شرکاء کو فرانزک تفتیش کے اصولوں سے روشناس کرایا۔اختتامی تقریب ایف آئی اے اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ہائی کمشنر ،برطانوی ہائی کمیشن اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے (نارتھ) نے شرکت کی.ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر میٹ کینل اور ایڈیشنل ڈی جی (نارتھ) منیر مسعود مارتھ نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں