وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات
اسلام آباد(غلام مرتضی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات.ملاقات میں ڈیری صنعت کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ڈیری کے شعبے کی ترقی کے لیے پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا.ملاقات میں معروف ڈیری کمپنیوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، جن میں شامل تھے:
– مسٹر عثمان ظہیر احمد (سربراہ) – فوجی فوڈز لمیٹڈ
– سید کاشان حسن – اینگرو پاکستان لمیٹڈ
– مسٹر عمران حسین – اینگرو پاکستان لمیٹڈ
– مسٹر وقار احمد شیخ – نیسلے پاکستان لمیٹڈ
– مسٹر احمد عمر – حلیب فوڈز لمیٹڈ
– مسٹر نور آفتاب – ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ
– ڈاکٹر محمد ناصر – اینگرو پاکستان لمیٹڈ
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا جو انہوں نے ڈیووس میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے کی تھی۔ ورلڈ بینک صدر سے غذائی تحفظ،موسمیاتی تبدیلی بارے تفصیلی بات چیت کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں معیاری ڈیری مصنوعات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور حکومت کی جانب سے غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے شرکاء کو آئندہ سال کے بجٹ بارے میں بھی آگاہ کیااور کاروباری طبقے سے ملنے والی بجٹ تجاویز کو سراہا. اس بات پر زور دیا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل میں اسٹیک ہولڈرز کی شرکت انتہائی اہم ہے۔پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کے کاروباری برادری کے ساتھ فعال رابطے کو سراہا اور حکومت کی ڈیری سیکٹر کو شفاف اور ترقی پسند پالیسیوں کے ذریعے سپورٹ کرنے کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ ڈیری انڈسٹری کی پائیدار ترقی اور ملکی معیشت میں اس کے کردار کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔












