ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت. سید میر غلام مصطفی شاہ کا حملے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامدالحق سمیت دیگر نمازیوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس.ڈپٹی سپیکرنے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دارالعلوم حقانیہ پر حملہ تعلیم، علم اور امن کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے. ان کا مرید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا ہے.
ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حملے میں متاثرہ افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بزدلانہ حملے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مولانا حامدالحق سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانےاور حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا.












