قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل، اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا – ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اب یہ اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے منعقد ہوگا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ رمضان المبارک کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ اراکین کو سہولت میسر ہو۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ اجلاس اِن کیمرہ ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر عسکری قیادت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں متعلقہ اراکین کابینہ بھی شریک ہوں گے اور قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سنجیدہ خدشات اور چیلنجز درپیش ہیں، جن پر پارلیمانی سطح پر مشاورت اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں