سائفرًمیں امریکیسفارتخانہ ملوث،امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے خلاف امریکی عدالت جائینگے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے انہیں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل بھائی نے بتایا کہ سائفر سازش میں امریکی سفارتخانہ پوری طرح ملوث تھا، امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے خلاف امریکی عدالتوں میں کیس کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، انہوں نے بتایا کہ اچھی روٹین بنی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا سائفر کیس کا ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ہو گیا ہے، وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جس پر ان کو سزائے موت اور عمر قید ہو سکتی ہے، بتایا جائے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایسا کیا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئیں، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، عمران خان کو پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ سازش میں پوری طرح شامل تھا، پاکستانی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کیس کریں گے











