ناگپور میں شہنشاہ اورنگزیب کامقبرہ گرانے کیلئے مظاہرے، فسادات پھوٹ پڑے

ناگپور(نمائندہ خصوصی) بھارت میں واقع شہنشاہ اورنگزیب کامقبرہ گرانے کیلئے انتہا پسندوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جس کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کیلیے مظاہرے کیے گئے جس سے شہر میں ہندو مسلم کشیدگی پھیل گئی۔
ناگپو ر شہر میں کئی گاڑیاں جلادی گئیں، مکانوں پر پتھراو کیا گیا جس سیکئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا اور علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔کانگریس کے رہنما ہرش وردن نیفسادات کا ذمہ دار ریاستی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی روز سیریاستی وزرا اشتعال انگیز اور لوگوں کواکسانے والی تقاریرکررہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں