جنوبی کوریا میں ہولناک جنگلاتی آگ بے قابو، 4 افراد ہلاک ، 6 زخمی س

سیول(نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقوں میں جنگلاتی آگ میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن تیز اور خشک ہوائیں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ یہ آگ سان چیونگ کانٹی میں بھڑکی، جو دارالحکومت سیول سے 250 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، اور تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔جنگلاتی آگ کے مزید واقعات یوسونگ (شمالی گیونگ سانگ صوبہ)اور الجو کائونٹی (یولسان)میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں