فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی قیادت کریں گی

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
فاطمہ ثنا جنہوں نے چھ ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئی ہیں۔
پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔
ریزرو کھلاڑی:
غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔
حنا منور (منیجر) محمد وسیم ( ہیڈ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ بولنگ)، عبدالرحمن (اسسٹنٹ کوچ اسپن بولنگ) عبدالسعد (اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ)، ولید احمد ( انالسٹ ) محمد رفیع اللہ (میڈیا منیجر) محمد رمضان (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) تحریم سنبل شاہ ( فزیوتھراپسٹ ) کرن شہزادی( میسیور )۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں