پشاور میں کرکٹ بحالی کی کوششوں کو دھچکا، ارباب نیاز اسٹیڈیم پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے غیر مناسب قرار

پشاور (سید جاوید حسن شاہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی پشاور میں کرکٹ کی بحالی کی کوششوں دھچکا لگ گیا۔ذرائع کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے غیر مناسب قرار دے دیا گیا۔ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں8 اپریل کو نمائشی میچ شیڈولڈ ہے۔ پی سی بی کی ریکی ٹیم نے سہولیات حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پی سی بی نے عید کی چھٹیوں سے قبل تمام سہولیات کی دستیابی کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کی دوسری منزل تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے لیے تیار نہیں اور متعلقہ محکمے نے وقت پر ضروری کام مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق نمائشی میچ کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلہ ایک دو دن میں کیا جائے گا اور نمائشی میچ پشاور سے منتقل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں