ہم نے اسرائیلی تجویز پر جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،حماس
مقبوضہ بیت المقدس (نمائندہ خصوصی )فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی اس حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا جو فریقین کے بیچ جاری بالواسطہ مذاکرات میں پیش کی گئی۔ مذاکرات کا مقصد غزہ کی پٹی میں فائر بندی کا دوبارہ آغاز اور اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی ہے۔ یہ بات حماس کے دو ذمے داران نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔مذکورہ ذمے داران میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس نے وساطت کاروں کے ذریعے پیش کی گئی اسرائیل کی حالیہ تجویز پر جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس لیے کہ قابض قوت مصری قطری تجویز کو ناکام بنا کر کسی بھی سمجھوتے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔دوسری جانب حماس کے ایک رہنما نے بتایا کہ تنظیم وساطت کاروں اور عالمی برادری سے اپیل کر رہی ہے کہ قابض حکام سے اس چیز کے احترام کی پاسداری کرائے جس پر اس نے دستخط کیے اور وساطت کاروں کی تجویز کا مثبت جواب دے۔












