جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کارندے کو نشانہ بنایا گیا ، اسرائیل
تل ابیب (نمائندہ خصوصی )اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کے روز بمباری کر کے حزب اللہ کے ایک کارندے کو نشانہ بنایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں یہ تازہ ترین اسرائیلی بمباری ہے۔اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق اسرائیل کی اس بمباری سے کچھ ہی پہلے اسرائیلی ایئر فورس کی طرف سے حزب اللہ کے ایک کارندے کے خلاف الما الشاب میں کارروائی کی گئی۔اسرائیل نے یہ بمباری ڈرون طیارے کے ذریعے کی ہے اور اس سے ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ ڈرون حملے کا ہدف ایک کار کو نشانہ بنانے کے لیے تھا۔ یہ واقعہ سرحدی گائوں میں پیش آیا ۔
Load/Hide Comments









