پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟

آکلینڈ(نمائندہ خصوصی)سابق کیوی کرکٹر کریگ مک ملن نے اپنی کرکٹ بورڈ پر سوالیہ نشان لگادیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس جب بھی دورہ پر آتی ہے تو پچز باؤنسی تیار کروائی جاتی ہیں لیکن جب بھارتی ٹیم دورے کیلئے آتی ہے تو بیٹنگ پچز بنوادی جاتی ہیں۔
انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دوغلا معیار ہرگز سمجھ نہیں آتا، یہ واقعی مایوس کُن ہے۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں کیویز نے 1ـ4 اور تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 0ـ2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔قومی ٹیم دورے کے دوران محض ایک ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرسکی تھی جبکہ انہیں 6 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں