مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے مناکو میں شروع ہوگا
مونٹی کارلو(نمائندہ خصوصی)مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 6 اپریل اتوار سے مناکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 118 واں ایڈیشن ہوگا جو مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں یونانی نامور ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ولگین پر مشتمل بیلجیم کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ اے ٹی پی ایونٹ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو ٹاپ سیڈڈ رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ 6 اپریل سے شروع ہوکر 13 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔












