بجلی قیمتوں میں کمی گھریلو اور صنعتی صارفین کو ضروری ریلیف فراہم کریں گی:اظہر السلام

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ)انجنئیر اظہر السلام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ‎بجلی کی قیمتوں میں کمی گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں کو ضروری ریلیف فراہم کریں گی جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ ‎بجلی کے نرخوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی نہ صرف عوام پر مالی دباؤ کو کم کرے گا بلکہ پیداواری لاگت کو کم کرکے صنعتوں کو نمایاں فروغ بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی بہتری کے اہم فیکٹر برآمدات کو اس ریلیف سے فائدہ ہوگا جس میں اضافہ ممکن ہے ‎ صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ ہوگا، برآمدات کو فروغ ملے گا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں