پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائیت کی کمی کا شکار ،وفاقی وزیر صحت ندیم جان

اسلام‌آباد(راحت رانا) وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائیت کی کمی کا شکار ھے، پاکستان نے بچوں میں غذائیت کی کمی پورا کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ھے۔وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا لندن میں ہونے والی گلوبل فوڈ سیکیورٹی کے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کئی سماجی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کے باوجود ابھی تک بچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پانے کیلے کوشاں ھے۔پاکستان پیدائش پر کم وزن والے بچوں کی زیادہ شرح والے ممالک میں سے ھے۔جس کی قومی اوسط شرح 22.7 فی صد ھے۔پاکستان میں غذائیت کا مسئلہ حل کرنےکیلیےموجودہ دور میں ایک واضح ویژن مضبوط سیاسی عزم موجود ھے۔ کمیونٹی کی سطح پر تربیت یافتہ افرادی قوت اور جامع گورننس کی حکمت عملی بھی موجود ھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہایو ایس ایڈ ایف سی ڈی او ٫ بی ایم جی ایف اور سی آئی ایف ایف کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں،غذائیت کی کمی سے ہونے والی بیماروں کی روک تھام اور علاج کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنا رھے ہیں، سی آئی ایف ایف یونیسف کے ذریعے سےپاکستان کو ملنے والی دس ملین ڈالر کی امداد پر شکر گزار ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں