6 رکنی اسلام آباد،راولپنڈی ریجن کی ٹیم نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،شعیب حسن

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)اسلام آباد،راولپنڈی ریجنل پیڈل ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر شعیب حسن نے کہا ہے کہ 6 رکنی اسلام آباد،راولپنڈی ریجن کی ٹیم نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، یہ چیمپئن شپ 11 اپریل سے کراچی میں شروع ہو گی۔ چھ رکنی اسلام آباد،راولپنڈی ریجن کی ٹیم میں شمیل شگری، سمیع زیب خان، شعب حسن، شیزہ ساجد، سارہ منصور اور مریم طارق شامل ہیں۔
منتخب ٹیم کے کھلاڑی تین کیٹگریز میں شرکت کریں گے جن میں مینز، لیڈیز اور مکسڈ کے ایونٹ شامل ہیں۔ شعیب حسن نے امید ظاہر کی کہ منتخب ٹیم نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد/راولپنڈی ریجن کی ٹیم کے کھلاڑی 10 اپریل کو کراچی کے لئے روانہ ہونگے۔ چیمپئن شپ ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں