چین میں امریکی سرکاری ملازمین پر مقامی افراد کے ساتھ تعلقات کے قیام پر پابندی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی حکومت نے چین میں موجود اپنے سرکاری ملازمین پر چینی شہریوں کے ساتھ محبت کے تعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق چین میں امریکی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ اور سیکورٹی پرمٹ حاصل کرنے والے کنٹریکٹروں پر بھی ہو گا۔معاملے سے با خبر چار افراد نے انکشاف کیا کہ اس نئی پالیسی کا نفاذ چین میں امریکی سفیر نکولس بیرنز نے رواں سال جنوری میں چین سے اپنی روانگی سے کچھ روز پہلے کیا۔ بیرنز کی بطور سفیر مدت اختتام پذیر ہو چکی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں