ٹرمپ مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے،وائٹ ہائوس

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور وہ مزید ممالک کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر آئندہ مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ولی عہد کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں