گھر والوں سے ملاقات‌نہیں ہوپاتی‌َ‌،ہفتہ‌میں فیملی‌ملاقات‌کےلئے‌دو‌دن‌دئیے‌جائیں ، پرویز‌الہی

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو تھانہ سی ڈی میں درج مقدمہ میں چالان کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں ۔ ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی .پرویز الہی کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت کیلئے پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام لایا گیا ۔ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔ پرویز الہی کی جانب سے فیملی سے ہفتہ میں دو بار ملاقات کی دراخواست دائر کی گئی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پہلے فیملی سے ملاقات نہیں ہو رہی ۔ پرویز الہی کے وکیل سردار رازق نے عدالت کو بتایا کہ پہلے ہفتہ میں ایک روز ملاقات ہوتی ہے، دو مرتبہ ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ پرویز الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ فیملی والے آتے ہیں دو دوگھنٹے باہر انتظار کراتے ہیں درمیان میں فاصلہ ہوتاہے اور تین تین افراد سر پر کھڑے رہتے ہیں گھریلو بات تک نہیں ہو سکتی ۔ عدالت نے کہا کہ جیل سے جواب جائے تو اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ جج شاہ رخ ارجمند نےپرویز الٰہی کی درخواست پر جیل حکام کو نوٹس کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں