نیشنل گیمز کے لیے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس کی تیاریاں جاری
لاہور(سید جاوید حسن شاہ) 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں شرکت کے لیے پنجاب بھر سے منتخب کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس کے انعقاد کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے کی .اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرز چاند پروین،یاسمین اختر اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی ہ.اجلاس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر نے صفائی، پانی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں.
ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی رہائش، صفائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی کیمپس کے لیے پنجاب کے تمام ڈویژن سے منتخب کھلاڑی 13 اپریل کو لاہور پہنچیں گے، جبکہ 14 اپریل سے باقاعدہ طور پر تربیتی کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب کی پوری ٹیم نیشنل گیمز کی تیاریوں کو ایک مشن سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے تاکہ پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔












