پی ایف ایف کے تین رکنی وفد کی 35ویں اے ایف سی کانگریس میں شرکت
کوالالمپور(نمائندہ خصوصی) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے تین رکنی وفد نے 35ویں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں شرکت کی۔وفد کی قیادت پی ایف ایف کے صدر اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سعود عظیم ہاشمی نے کی۔وفد میں پی ایف ایف کے عبوری جنرل سیکریٹری اور این سی رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر، اور این سی رکن بیرسٹر حارث عظمت بھی شامل تھے۔ کانگریس کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ورچوئل خطاب کیا۔ فیفا کے صدر نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ایشیا کی 9 ٹیموں کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے.
جیانی انفانٹینو کی جانب سے سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی گئی۔صدر اے ایف سی شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے ایشیائی کلب فٹبال کی تیزی سے ترقی کو سراہا۔ اے ایف سی کا مالی سال 2025-2026 کا بجٹ باقاعدہ منظوری کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔پی ایف ایف صدر سعود عظیم ہاشمی نے سعودی عرب، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک کے آفیشلز سے بھی ملاقاتیں کیں۔












