جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس طلب
جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس 19,20 اپریل کو لاہور میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا.اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل ،سندھ کینال ، حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض ہوگا. ترجمان جے یو آئی ، اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں امن وامان کی بدترین صورتحال ،محرکات ،اثرات اور پس منظرپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں فلسطین میں جاری بدترین ظلم کے خلاف تحریک کو مزید وسعت دینے اور مضبوط لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور اسی اجلاس میں آئندہ کا جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments












