بلاول کی سوچ بچگانہ ہے،انکے بیان کا پہلا نشانہ تو آصف علی زرداری بن گئے،

اسلام آباد(غلام مرتضٰی )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول نے بزرگوں کے بجائے انہیں موقع دینے کی بات کی ہے، بلاول کی اس بات کا پہلا نشانہ تو خود ان کے والد ہیں۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہمارے پاس آئے تھے، ہمارے تنظیمی شہدا کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ بھی مستقبل میں مل کر چلنا چاہیں گے، انتخابی مراحل کو بھی باہمی مفاہمت اور ایڈجسٹمنٹ کےساتھ بڑھیں گے، باقی جماعتوں سے بھی رابطے میں رہیں گے جس جماعت کا جہاں حق بنتا ہے اس کو اس کا حق دینا چاہیے.مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ بلاول نے بزرگوں کے بجائے انہیں موقع دینے کی بات کی ہے، بلاول کی اس بات کا پہلا نشانہ تو خود ان کے والد ہیں، بلاول کی والدہ زندہ ہوتیں تو پھر کیا صورتحال ہوتی؟ بزرگ اوربچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظرآرہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں