وفاقی دارالحکومت میں ذیشان نقوی، طارق فضل چوہدری اور شیخ انصر عزیز پاکستان مسلم لیگ نواز کے مضبوط امیدوار

اسلام آباد(غلام مرتضی )پاکستان مسلم لیگ نواز کو اسلام آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر زیادہ تو نہیں لیکن تھوڑا سا ضرور مشکلات کا سامنا ہے،ایک کو ٹکٹ دیں تو دوسرا ناراض ہوجاتا ہے اسی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے نمائندوں کے انٹرویوز 26 دسمبر کو کرنے کا پروگرام بنایا ہے،اسلام آباد کے حلقہ 46 سے زیشان نقوی کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا ٹکٹ ملنے کے قومی امکانات ہیں کیونکہ وہ نوجوان قیادت ہیں اور دیگر امیدواروں سے زیادہ مقبول ہیں، انکی سماجی اور عوامی خدمات بھی کافی زیادہ ہیں، ہر وقت متحرک رہنے والے زیشان نقوی سے متعلق حلقہ کی عوام کی رائے ہے کہ انجم عقیل خان کو دو مرتبہ شکست ہو چکی ہے لہذا ہارے ہوئے گھوڑے کو دوبارہ میدان میں نہیں اتارنا چاہیے،نوجوان چہرہ وقت کی ضرورت ہے ،زیشان نقوی بطور ڈپٹی مئیر سب سے متحرک انداز میں نوجوانوں کیلئے کام.کرتے رہے ہیں اس لئے ٹکٹ انکا حق ہے،انکی حلقہ بھر میں تمام سیاسی جماعتوں میں مقبولیت بھی ہے پی ٹی آئی کا ناراض دھڑا، پاکستان پیپلزپارٹی کے کئی رہنما وں سمیت انکے ہمراہ ہیں، دیگر حلقوں میں اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری حلقہ این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، چوہدری رفعت این اے 48سے امیدوار ہونگے،سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی کا این اے 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں، زیشان نقوی کا این اے 46 سے ن لیگ، پی ٹی اٹی سمیت دیگر جماعتوں کی حمایت کا دعویٰ بھی ہے کیونکہ وہ نواز لیگ کے سابق ایم این اے انجم عقیل کے مقابلے میں ٹکٹ کے امیدوار ہیں،سابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے دو حلقوں این اے 47اور 48 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے عدنان علی کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں وہ بھی ٹکٹ کے امیدوار ہیں، اسلام آباد کے حلقہ این چھیالیس میں ٹکٹس کی تقسیم کا معاملہ ہے،

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں