مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیزل ڈیزل کہنے والوں کو مرید بنا لیا،
اسلام آباد(غلام مرتضی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن کی ملاقات ہوئی جس میں ملک میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں عامر ڈوگر، بیرسٹر سیف اور فضل احمد شامل تھے. مذاکرات کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں نے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم احتجاج کرینگے، سڑکوں پر جائینگے اور انتخابی نتائج کو نہیں مانتے،
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور مبینہ دھاندلی سمیت اپوزیشن میں بیٹھ کر ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں انتخابات میں حالیہ دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ اس پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی اس انتخابات پر تحفظات ہیں











