توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج
توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی گئی ہے۔وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی جائے گی،کل ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ریمانڈ کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہیں تفتیش ہوگی۔
Load/Hide Comments












