ایسا لگتا ہے میں پاکستان کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں،شیخ رشید احمد
اسلام آباد(غلام مرتضیٰ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں فیصلے آسمانوں کے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جو انوکھا لاڈلہ ہے میں بھی کچھ عرصہ انکے ساتھ رہا ہوں اس انوکھے لاڈلے کی بلوچستان میں تین سیٹیں ہوں گی، میں جیل جانے کو تیار ہوں اور اگر میں نے جیل سے ہی 2 سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے تو شہنیل کی لال رضائی اور تکیے بھی لے لیے ہیں، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھ پر 70 سے 80 دہشتگردی کے کیسز کردیئے گئے ہیں، ایسا لگتا ہے میں پاکستان کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں، میری صحت ٹھیک نہیں ہے لیکن ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی میں نے کسی دوست کےخلاف بیان نہیں دیا، انوکھا لاڈلہ سمجھ لے فیصلہ آسمانوں پر ہو گا۔
Load/Hide Comments











