شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی
پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔اس بات کا کرکٹر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اعلان کیا اور کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت لکھی۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر کہا تھا کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی ہیں اب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے ثانیہ مرزا کو طلاق دے دی ہے یا نہیں۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔








