عالمی بینک رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیگا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے عالمی بینک سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر خزانہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیرخزانہ اورکنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے وزیر خزانہ کے ویژن کو سراہتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کو اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایاکہ توانائی اور ایف بی آرمیں اصلاحات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے اصلاحات اور معیشت کو مستحکم بنانے، انرجی سیکٹر، ایف بی آرمیں اصلاحات کے لیے عالمی بینک سےفنانسنگ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے علاوہ ازیں رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے فنانسنگ کے حصول پر بھی بات چیت کی گئی۔
رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے مجموعی طورپر 2 ارب ڈالرز قرض کی توقع تھی۔ قرض ایف بی آر میں اصلاحات، سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کےلیے ملنا تھا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک سے ایف بی آر اصلاحات اورسیلاب زدہ علاقوں کے لیے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں