پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات 14 فیصد بڑھ گئیں

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کے لیے برآمدات سالانہ بنیادوں پر مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 14.3 فیصد بڑھ گئیں، جس کی وجہ چین کو شپمنٹس میں اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے ملک کی برآمدات جولائی تا اکتوبر کے دوران بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2023 کے دوران خطے کے ان ممالک کیلئے برآمدات اس سے پچھلے برس کے مقابلے میں 21.1 فیصد کمی کے بعد 3 ارب 33 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔پاکستان علاقائی برآمدات کا تقریباً 61 فیصد چین اور باقی 8 ممالک کو کرتا ہے۔

جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران چین کو برآمدات 40.36 فیصد اضافے کے بعد 95 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 67 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہی تھیں، مالی سال 2023 میں چین کو پاکستانی برآمدات 27.3 فیصد تنزلی کے ساتھ 2 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں