آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری’آسٹریلیا ٹاپ پر
(سید جاوید حسن شاہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم 299 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پرموجود ہے، انگلینڈ دوسری، بھارت تیسری اورنیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آٹھویں، آئرلینڈ نویں اور بنگلادیشی ٹیم 10ویں نمبرپر چلی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات ویمنز ٹیم کوامریکا کی جگہ 29ـ2025 کے سائیکل کیلئے ایک روزہ کرکٹ کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے، 16 ٹیموں پرمشتمل 4 سالہ آئی سی سی سائیکل کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔
Load/Hide Comments












