آئی پی ایل کو ایک ہفتے کیلئے منتقل کیا گیا ہے ،راجیو شکلا کا دعویٰ

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مستقبل سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو فوری طور پر محض ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے تاہم حکومت اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران رکوادیا گیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔بعدازاں اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ میٹنگ کے بعد آئی پی ایل منتظمین نے لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔راجیو شکلا نے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق کوئی حتمی ٹائم لائن واضح نہیں کی۔واضح رہے کہ بھارت آئی پی ایل کیلئے ستمبر کی ونڈو پر غور کررہا ہے جس دوران ایشیاکپ شیڈول تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کا مستقبل تقریباً تاریک ہوچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں