آج کے دن محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سردار طاہر، زاہد رفیق

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے عالمی یوم مزدوروں پر محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مزدور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی محنت اور لگن سے ہی معاشی پہیہ چلتا ہے اس لیے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے حقوق کا احترام کریں اور انہیں ایک باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ کیا جائے اور انہیں بہتر کام کے حالات فراہم کیے جائیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مزدوروں کے معاشی اور سماجی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں