آسیان میڈیا (ASEAN) وفد کا پیمرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) آسیان (ASEAN) میڈیا وفد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد نے پاکستان آسیان (ASEAN) کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے تحت چیئرمین پیمر احمد سلیم سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور پیشہ ورانہ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ اس موقع پر آسیان کی نمائندگی آسیان سیکرٹیریٹ کے کلچر اینڈ انفارمیشن ڈویژن کے سینئر افسران مسٹر نوئل ہیڈل ٹین اور مس وید یا لبریانی نے کی۔
چیئرمین پیمرا احمد سلیم نے وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں خطوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسلئے ہم آسیان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں تا کہ دونوں خطوں کے درمیان باہمی فہم اور تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر مسٹر نوئل ہیڈل ٹین نے کہا کہ آسیان اور پاکستان کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون نہ صرف خوش آئند ہے، بلکہ علاقائی امن اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید برآں میں دید یا لبریانی نے کہا کہ ثقافتی تبادلے اور میڈیا کے ذریعے ہم دونوں خطوں کے درمیان نئے پل تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ذریعے دونوں خطوں کے درمیان ثقافتی اور پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹوممبر بیر سٹرسکندر رشید چوہدری، ایگز یکٹوڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ ( براڈ کاسٹ میڈیا) وکیل خان، ایگزیکٹوڈائریکٹر جنرل (آپریشنز براڈ کاسٹ میڈیا اینڈ پی آر ) محمد طاہر ، ڈائریکٹر جنرل وشاف آفیسر چیئر مین سیکریٹریٹ تمثیل حیدر، ڈائریکٹر جزل (لیگل ) طاہر فاروق تارڑ اور کنسلٹنٹ میڈیا میں سعدیہ و داد بھی موجود تھیں۔











