آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات میں اختتام پزیر

(اسپورٹس ڈیسک): خيبر پختونخواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ سوات اور کراؤن مائیکرو گلوبل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے فیمیل جمنیزیم سوات میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔
ریفری پینل کے فرائض سینسی خورشید شباب ،حیات نذیر، شمس العارفین، بصیر شباب اور آنس عالم نے انجام دیئے جبکہ شیہان صاحبزادہ الہادی، قمر ندیم، خلیل الر حمٰن ،محمّد اعظم واہ کینٹ، انتخاب عالم نے سپریم جیوری کے فرائض انجام دیں۔
35 كلو گرام کیٹگری میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد سنان نے گولڈ اور ابو طلحہ نے سلور، 45کلو گرام میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے عبد الرحمن نے گولڈ اور فواد علی نے سلور ،55کلو گرام ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد زید نے گولڈ اور لنڈیکوتل کے سدیس نے سلور، 65کلو گرام میں کے پی سے عابد رضا نے گولڈ،لنڈیکوتل کے نگار نے سلور جبکہ اوپن ویٹ میں لنڈیکوتل کے تحسین اللہ نے گولڈ،اسلام آباد کے عبد المالک نے سلور میڈل حاصل کیا .
خواتین مقابلوں میں 50کلو گرام میں اسلام آباد سے ماہ نور نے گولڈ اور راشیل نے سلور جبکہ 40- کلو گرام میں پنجاب سے ایمان عامر نے گولڈ اور جویریہ مسعود نے سلور میڈلز حاصل کیا ۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محب اللہ یوسفزئی تھے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیمِ کیے اور چمپئین شپ آرگنائزر شیہان صاحبزادہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں