اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی ، شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نامزد نہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی ، جس پر جسٹس رفعت امتیاز نے کہا کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں، یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دینے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
Load/Hide Comments











