اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق اظہر محمود ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کروائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 مئی تک ہیڈ کوچ کیلیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔اظہر محمود ایک سال سے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا پی سی بی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اظہر محمود اب ہیڈ کوچ بن کر پاکستان ٹیم کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں