افغانستان میں گر کر تباہ ہونیوالے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے ، 2 لاپتہ

افغان صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے جبکہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔افغان وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ ضلع کوف آب کے پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 مسافر زندہ بچ گئے ہیں اور 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوا تھا، روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے، طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں