ایران کے ساتھ مذاکرات میں جوہری معاملے کے سوا اکثر نکات پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ
(ویب ڈیسک): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اکثر نکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد اہم نکتہ جوہری معاملے پر اتفاق نہیں ہوا۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹرتھ میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ملاقات اچھی ہے، زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد نکتہ جو واقعی اہم تھا جوہری معاملہ وہ نہیں ہوا’۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ فوری اور مؤثر طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل شروع کرے گی۔
Load/Hide Comments










