ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بجلی کی ترسیل کےلیے 25 کروڑ ڈالر دیگا،
اسلام آباد (غلام مرتضٰی )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک یہ رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی اوراس سے پنجاب اورکے پی میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتربنایا جائےگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی اور منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جب کہ منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جاسکے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اورپائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔
Load/Hide Comments












