ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچز سے چھٹی کے روز کراچی کنگز نے گالف کورس کا رخ کیا
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے دوران آرام کے دن کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کنگز نے اسلام آباد گالف کلب کا رخ کیا۔ کراچی کنگز کے بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں نے منگل کے روز گالف کے کھیل میں حصہ لیا، جن میں ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، کین ولیمسن، بین مکڈرمٹ، ٹم سائفرٹ اور شان مسعود شامل تھے۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ بھی اس تفریحی سرگرمی میں کھلاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ کراچی کنگز کی یہ سرگرمی نہ صرف ٹیم کے مورال کو بلند کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ ماحول کو بھی فروغ ملا۔ کراچی کنگز 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ کھیلے گی، جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
Load/Hide Comments












