ایکس بحالی کی درخواست پر سماعت دو مئی کوہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نمائندہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی، چیف جسٹس عامر فاروق نے احتشام علی عباسی کی درخواست پر سماعت کی
چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم پر سیکرٹری داخلہ خرم آغا عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست بھی دائر ہوئی ہے، آپ دوسری درخواست پر جواب جمع کروا دیں، تاریخ دے دیتے ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم دوسری درخواست پر بھی جواب جمع کروا دیتے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں