پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور میڈیا انٹری کے لیے نئی ہدایات جاری
اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ):مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس مورخہ 2 مارچ 2026 بروز پیر صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا۔
مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک نمبر گیٹ پر کوریج کرنے والے کیمرہ مین کی انٹری نئی لسٹ کے مطابق ہو گی اور تمام کیمرہ مینوں کو ایک نمبر گیٹ پر قائم میڈیا سینٹر کے اندر اپنا کیمرہ لگانے کی اجازت ہو گی میڈیا سینٹر کے باہر ایک نمبر گیٹ پر کسی بھی کیمرہ مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ ایک نمبر گیٹ پر میڈیا سینٹر پی آر اے کے پر زور اصرار پر بنایا گیا تھا تاکہ ایک نمبر گیٹ پر کیمرہ مین اور رپورٹرز کو بیٹھنے کی جگہ میسر ہو، لہذا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میڈیا سینٹر سے باہر کسی کو بھی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔
معزز اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے متعدد بار شکایات سامنے آئی ہیں کہ ایک نمبر گیٹ پر ان کا راستہ روک کر ان سے زبردستی انٹرویو لیا جاتا ہے۔ الیکٹرنک میڈیا کے متعلقہ بیٹ رپورٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے میڈیا ادارے کے لیٹر ہیڈ پر صرف ایک کیمرہ مین کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر بھیج دیں تاکہ مشترکہ اجلاس کے وقت انھیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔
محمد مشتاق۔ 03455952543
وقار احمد۔ 03125429732
محمد بلال۔03015033119
مزید برآں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر الیکٹرانک میڈیا کے بیٹ رپورٹرز سے یہ بھی درخواست کی جاتی ہے کہ قومی اسمبلی کے 3 مارچ 2026 سے شروع ہونے والے اجلاس میں کیمرہ مین/پوائنٹ آف آرڈر کرنے والے رپورٹرز کی انٹری نئی لسٹ کے مطابق ہو گی پرانی تمام لسٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔لہذا قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاسوں کیلئے میڈیا ادارے کے لیٹر ہیڈ پر دو کیمرہ مینوں اور ایک رپورٹر کانام اور شناختی کارڈ نمبر درج بالا وٹس ایپ نمبر پر ارسال کیے جائیں تاکہ نئی لسٹ کے مطابق کیمرہ مینوں/پوائنٹ آف آرڈر کے لیے رپورٹر کی انٹری کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی کا شعبہ تعلقات عامہ و میڈیا تمام پارلیمانی صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے تعاون پر شکر گزار ہوگا .









