بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امتحانات ملتوی
امتحانات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیے۔بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ پیغام گزشتہ روز والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا۔ پیغام میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کے ساتھ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈائریکٹر ایڈمن بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے پیغام میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 22 جنوری کو ای-8 کیمپس میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کیمپس کے سیکیورٹی افسران اور ضروری ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام اسٹاف اور اساتذہ ورک فرام ہام کریں گے۔بحریہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم اس واقعے نے وفاق میں موجود تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش پیدا کردی ہے۔










