جیکب شنائٹر اور مارک والنرپر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

برن (نمائندہ خصوصی) جیکب شنائٹر اور مارک والنر پر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔جرمنی کے ٹینس کھلاڑی جیکب شنائٹر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک والنر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں برازیل کے مارسیلو فیڈریزی ڈیمولینر اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ میںمردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں جیکب شنائٹر اور مارک والنر پر مشتمل جرمن سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو فیڈریزی ڈیمولینر اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2ـ6 اور 4ـ6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں