حکومت کی آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابقآئی ایم ایف کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا ئی گئی ہے۔سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپے کی بچت کریں گے، توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں